7 جولائی، 2026، 6:18 PM

امریکہ نے مشرق وسطی سے درجنوں جنگی طیارے، بمبار طیارے اور جاسوس طیارے واپس بلا لیے

امریکہ نے مشرق وسطی سے درجنوں جنگی طیارے، بمبار طیارے اور جاسوس طیارے واپس بلا لیے

خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث امریکہ نے مشرق وسطی سے درجنوں جنگی، جاسوس اور بمبار طیارے واپس بلا لئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی کے بدلتے حالات کے پیش نظر امریکہ نے اپنی دفاعی حکمت عملی بھی بدلنا شروع کیا ہے۔

ایرانی سکیورٹی امور کے ماہر مرتضی سیمیاری نے دعوی کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمان نے حالیہ دنوں میں خطے سے درجنوں جنگی طیارے، بمبار طیارے اور جاسوس طیارے واپس بلا لیے ہیں۔

مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی سیمیاری نے کہا کہ امریکی فوجی نقل و حرکت کے جائزے کے مطابق شہید رہبر انقلاب کی تشییع سے قبل 24 ایف-16، 12 ایف-15 اور 12 ایف-35 جنگی طیارے خطے سے روانہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ شمالی ڈکوٹا کے مینوٹ ایئر بیس سے تعینات کیے گئے 8 بی-52 اسٹریٹجک بمبار طیارے بھی سینٹکام کے آپریشنل دائرے سے نکل چکے ہیں۔

سیمیاری کے مطابق امریکی جنگی طیاروں اور بمباروں کے انخلا کے ساتھ ساتھ 3 ای اے-18 جی گرولر الیکٹرانک وارفیئر طیارے بھی خطہ چھوڑ چکے ہیں۔ ان کے بقول یہ طیارے الیکٹرانک جنگی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ای-3 آواکس طیارے بھی امریکی آپریشنل حدود سے نکل گئے ہیں۔ ان حساس طیاروں کے آسان ہدف بننے کا خدشہ ان کی قبل از وقت واپسی کی اہم وجہ ہوسکتا ہے۔

سیمیاری نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس سے قبل 11 امریکی فضائی ایندھن بردار طیارے بھی مغربی ایشیا سے واپس جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی فوج کا انخلا تیزی سے جاری ہے، جبکہ فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز "شارل ڈیگال" نے بھی، ان کے دعوے کے مطابق، بغیر پیشگی منصوبہ بندی کے اور امریکہ کی رضامندی سے خطہ چھوڑ دیا۔

ایرانی ماہر نے اس پیش رفت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے ایران کی صورتحال، ایرانی عوام کی استقامت اور شہید رہبر انقلاب کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت کا درست اندازہ نہیں لگایا، جس کے باعث امریکی حکمت عملی متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ مغربی انٹیلی جنس اور فوجی ادارے ایرانی عوام کی مزاحمت اور ثابت قدمی سے حیران ہیں، جبکہ دشمن آئندہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے نئی حکمت عملی تشکیل دے رہا ہے، جس کا ایرانی مسلح افواج مکمل تجزیہ اور جائزہ لے رہی ہیں۔

News ID 1940186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha